بنگلہ دیش کے صدر کا سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم

0
1009

بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

صدر محمد شہاب الدین نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم جاری کر دیا، بنگلہ دیش میں جاری کشیدگی کے درمیان ایک تازہ اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد عبوری حکومت کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا، ملاقات کے بعد خالدہ ضیا کی رہائی کا بھی حکم جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ ہیں اور انہیں ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچنے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے جیل میں ڈالا تھا اور بعد ازاں گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY