شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے شمالی صوبے ادلب میں ایک فضائی حملے میں کم از کم تیرہ عام شہری مارے گئے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مہمبل نامی گاؤں پر شامی حکومت کے طیاروں نے جمعے کی شب بم برسائے۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادلب سے تعلق والے انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دس ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا اور بیرل بم گرائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY