کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ طاقت کے استعمال اور جبر سے صورت حال مزید خراب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اپنے پیغام میں کہا کہ یاسین ملک اورکارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔
کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ تشددآمیزکارروائیاں زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتیں، طاقت کے استعمال اورجبرسے صورت حال مزید خراب ہوگی۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں، کارکنوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، یاسین ملک سمیت درجنوں رہنما، کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چار روز قبل بھارتی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق، ہاشم قریشی، عبدالغنی بٹ، بلال لون، فضل الحق قریشی اور شبیرشاہ کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی۔
کشمیری نوجوانوں نے میرواعظ عمرفاروق کی سیکیورٹی کی ذمےداری سنبھال لی
بعدازاں مقبوضہ کشمیرمیں انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میرواعظ عمرفاروق سمیت دیگر رہنماؤں کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھال لے لی تھی۔
واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں ہونے والے دھماکے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ واقعے کے بعد قابض فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس کی سرپرستی میں ہندو انتہاپسندوں نے کشمیری مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور کئی املاک کو نذرآتش کیا۔ گلی کوچوں میں بھارتی فوجی دند ناتے پھر رہے۔











