سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے 5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا یونیورسٹی روڈ پانچ سالوں سے نہیں بن سکی، یہ کراچی میں پیپلزپارٹی کے لیے سوالیہ نشان ہے، یونیورسٹی روڈ پیپلزپارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ بن گیا ہے، پیپلز پارٹی اس پر تھوڑا سا دھیان دیدے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملتی، یہ کاروباری افراد، شہریوں سے ٹیکس جمع کرتے ہیں، متوسط طبقے کے بچے یہاں پڑھتے ہیں اور اساتذہ کو تین ماہ سےتنخواہ نہیں ملیں۔












