سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے فرار2 خطرناک ملزمان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےملزمان کوفرار کرانا بھی دہشت گردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے ذمے دار افسران اوراہلکاروں کے خلاف کمزور مقدمہ بنایا ہے جبکہ تفتیشی پولیس افسر نے بھی ملزمان سے تفتیش میں مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش میں پولیس کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کو ریمانڈ کے بجائے جیل بھجوادیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ملزمان کو آج گرفتار کرکے اے ٹی سی سے ریمانڈ پر لیا جائے گا جبکہ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 12 ملزمان کیخلاف مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کر لی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY