جرمن پولیس کے مطابق رواں برس آسٹریا، چیک جمہوریہ اور سوئٹزرلینڈ کے راستے جرمنی آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس نومبر تک ان تین ممالک سے صرف 19 ہزار چھ سو مہاجرین جرمنی کے باویریا یا باڈن ورٹمبرگ صوبوں میں داخل ہوئے۔
گزشتہ برس یہ تعداد 74 ہزار رہی تھی۔ باویریا کی پولیس کے مطابق رواں برس انسانوں کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت چار سو دس افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے، جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد چھ سو پینسٹھ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سال جرمنی پہنچنے والے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق نائجیریا، افغانستان، شام اور عراق سے تھا اور ان کی عمریں زیادہ تر سولہ تا 35 برس تھیں۔











