چینی وزیرخارجہ وینگ ژی نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کے ساتھ فون پر بات کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ فوجی ایڈونچرازم ناقابل قبول ہے۔
چینی وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ عراق کے اقتدار اعلیٰ کا احترام کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور علاقائی امن برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور روس بین الاقوامی انصاف اور امن کا فروغ جاری رکھیں گے۔












