امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار پانچ اکتوبر سے مختلف ایشیائی ملکوں کے اپنے پہلے سرکاری دورے کا آغاز جاپان سے کریں گے۔

وہ اس دورے کے دوران جنوبی کوریا اور چین بھی جائیں گے۔ ویتنام میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے اجلاس میں شریک ہونے کے علاوہ وہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کی فلپائن میں منعقد ہونے والی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

اُن کے اس دورے کے دوران جنوبی کوریا سمیت دوسرے امریکی اتحادی ممالک کی سکیورٹی، شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل سازی، بحیرہ جنوبی چین کا تنازعہ اور چین اور جاپان کے ساتھ تجارتی معاملات کو مختلف ملاقاتوں میں خصوصی اہمیت حاصل رہے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY