امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایرانی حملوں سے متعلق بیان سامنے آگیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی حملوں سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے کسی جنگی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔
سینٹ کام کے مطابق پاسداران انقلاب کے تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے، پاسدارانِ انقلاب کا امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کیے گئے، تباہ کیے گئے ایرانی ٹینکرز آئی آر جی سی کی مالی معاونت کرنے والے نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ بے اثر رہا: امریکی حکام
امریکی حکام نے کہا ہے کہ اردن میں امریکی فورسز پر ایران کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
امریکی حکام کے مطابق مربوط فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے ایرانی میزائل حملے کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا۔
واضح رہے ایران نے گزشتہ رات اردن پر میزائل حملے کیے تھے اور اس حوالے سے اردنی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے 20 میزائل داغے، 18روک لیے گئے،2 آبادی سے باہر گرے ہیں۔













