نواز شریف لاہور سے قطر کے راستے لندن کے لیے روانہ ہو گئے

0
791

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے قطر کے راستے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں،ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز صبح ساڑھے 9 بجے نجی پرواز سے لندن روانہ ہوئےجبکہ مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئی ہیں۔ٹکٹ کے مطابق تینوں کی واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔

نواز شریف لندن میں زیر علاج اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے،۔

لندن روانگی سے قبل مریم نواز نےعوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہےکہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔

دو تین روز قبل کلثوم نواز کو ایک بار پھر ریڈیو تھراپی کےلیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں امکان ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین ہفتے رہیں گی۔

…………………….

سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبعیت دوبارہ ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے آج لندن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف غیر ملکی پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحا لندن  صبح ساڑھے 9 بجے لندن کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ٹکٹ کے مطابق انہوں نے واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی ہے۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں، انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY