الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 کراچی سے بھی عمران خان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرارد ے دیا، ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

الیکشن ٹریبونل نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں۔

عمران خان کے خلاف محمد جاوید خالد نے درخواست دائر کی تھی جس میں اپیل کنندہ کا کہنا تھا کہ حلف نامے میں عمران خان کے دستخط نہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

ادھر الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور امیدوار شوکت یوسفزئی کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،رہنماتحریک انصاف شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سےامیدوارہیں۔

رہنماپی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کاغذات نامزدگی میں این ٹی این درج نہیں کیاتھا جس پر شانگلا کے آر او نے شوکت یوسفزئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن ٹریبونل کو بھیجا تھا۔

ادھر لاہور میں الیکشن ٹریبونل نے تحریک لبیک کے رہنما اور امیدوار اشرف آصف جلالی کو نااہل قراردے دیا ، الیکشن ٹریبونل نے کاغذات کی منظوری سے متعلق آراو کافیصلہ کالعدم قراردےدیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY