قومی اسمبلی میں حکومت قومی احتساب آرڈیننس سمیت 6 آرڈیننس واپس لے لیے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان میں آرڈیننس واپس لینے کی تحریک پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد آرڈیننس واپس لیے ہیں ۔
اجلاس میں وزیرمملکت کی آرڈیننس واپس لینے کی تحریک منظور کرلی گئی۔












