فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے وضاحت سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین سیّد شبر زیدی کے وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق چئیرمین ایف بی آر 19 جنوری تک رخصت پر ہیں۔ سید شبر زیدی اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے کراچی میں موجود ہیں جہاں پر اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیّد شبر زیدی 19 جنوری تک رخصت پر ہیں اور 20 تاریخ کو تاجر کنونشن میں شمولیت کریں گے۔ وزیر اعظم یا حکومتی معاشی ٹیم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

دوسری طرف چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم 20 جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم کا تاجروں کے ساتھ اجلاس پی ایم ہاؤس میں ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY