مظاہرے میں شریک نہیں تھا، ایران میں برطانوی سفیر کا بیان

0
798

ایرانی دارالحکومت تہران میں متعین برطانوی سفیر راب میک ایئر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے مظاہرے میں شریک ہوئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے باہر یوکرائنی مسافروں کے لیے ہونے والے دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

ایران حکام نے برطانوی سفیر کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا تھا جس کی وجہ مظاہرے میں شرکت بتائی گئی۔ سفیر نے مزید وضاحت دی کہ وہ تقریب میں شرکت کے پانچ منٹ ہی بعد واپس لوٹ پڑے تھے کیونکہ وہاں حکومت مخالف نعرے بازی شروع ہو گئی تھی۔

برطانوی حکومت نے اپنے سفیر کو حراست میں رکھے جانے پر تہران حکومت سے احتجاج کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY