دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل لاہور میں ،بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوور چھ وکٹ 136سکور کیا اور جیت کے لیئے پاکستان کو 137 کا ھدف دیا
پاکستان کی طرف سے حسنین نے دو وکٹ لیئے اور بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم نے پینسٹھ سکور کیا
میچ کے دوسرے ہی اوور میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد نعیم کی وکٹ حاصل کرلی، وہ صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کو دوسرا نقصان چوتھے اوور میں اٹھانا پڑا جب22 کے مجموعے پر مہدی حسن 9 رنز بناکر محمد حسنین کا شکار بنے۔
میچ کے ساتویں اوور میں اسپنر شاداب خان نے 8 رنز بنانے والے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ افیف حسین کی تھی وہ 21 رنز بنا سکے جبکہ سیٹ بیٹسمین تمیم اقبال 65 رنز بناکر آج بھی رن آؤٹ پوئے۔
اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں مہمان ٹیم بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کا وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔












