سعودی وزارت داخلہ پر بم حملے کی سازش،مجرم کو سزائے موت کا حکم

0
1097

سعودی عرب میں ایک خصوصی عدالت نے ایک شہری کو وزارت داخلہ کی عمارت کو بم سے اڑانے کی سازش کے الزام میں مجرم قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں اس سعودی شہری کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔استغاثہ کے مطابق اس نے القاعدہ کے ایک سیل کے ساتھ مل کر بم حملے کی سازش تیار کی تھی اور اس کے قبضے سے وزارت داخلہ اور مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز کی تصاویر ،نقشے اور ان پر حملوں کی منصوبہ بندی کا خاکا برآمد ہوا تھا۔

مجرم نے سعودی عرب میں القاعدہ کو مدد بھی دی تھی اور متعدد انتہا پسندوں کے ساتھ رابطے میں رہا تھا۔ان میں سے بعض سزایافتہ مجرم ہیں اور جیل سے فرار ہو چکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY