فرانسیسی کھلاڑی کلین ایمباپے نے فری ایجنٹ کے طور پر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ میں شامل ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کلین ایمباپے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے وابستہ تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ سیزن کے اختتام پر وہ پی ایس جی چھوڑ دیں گے۔
کئی برسوں کے انتظار کے بعد گزشتہ شب ہسپانوی کلب ریال میڈریڈ نے ایمباپے کے ٹرانسفر کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں لکھا کہ، ’ریال میڈرڈ اور کلین ایمباپے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ ریال میڈرڈ کے ساتھ 5 سیزن کھیلیں گے‘۔
خبررساں ادارے کے مطابق چونکہ ایمباپے کے ساتھ پی ایس جی کا معاہدہ ختم ہوچکا تھا اس لیے ان کا ریال میڈرڈ میں مفت ٹرانسفر ہوا یعنی ریال میڈرڈ نے ایمباپے کو خریدنے کیلئے ان کے سابقہ کلب کو رقم کی ادائیگی نہیں کی۔
اگرچہ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کھلاڑی نے ہسپانوی کلب کے درمیان ایک کروڑ 50 لاکھ یوروز سالانہ کا معاہدہ طے ہوا ہے جبکہ کلب سے مذاکرات کے بعد اس سالانہ ادائیگی میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔
25 سالہ سٹار فٹبالر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لکھا کہ میرا خواب سچ ہوگیا ہے اور میں اپنے خوابوں کے کلب کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں۔











