تر کی: کرد نواز جماعت ’ایچ ڈی پی‘ کی نائب سربراہ آیسل تغلق گرفتار

0
326

ترکی میں کرد نواز جماعت ’ایچ ڈی پی‘ کی نائب سربراہ آیسل تغلق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق خاتون سیاستدان کو کرد اکثریتی شہر دیار باقر کے دفتر استغاثہ کی طرف سے تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

’ایچ ڈی پی‘ نے اس گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ آیسل تغلق وکیل بھی ہیں اور وہ ایچ ڈی پی کے زیر حراست سربراہ صلاح الدین دمیر تاش کے علاوہ دس دیگر ارکان پارلیمان کے مقدمے بھی لڑ رہی ہیں۔

ایچ ڈی پی کے انسٹھ ارکان میں سے زیادہ تر کے خلاف دہشت گردی کے شبے میں تفتیش جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY