انگلی کی پوروں پہ لکھ کے مالا جپتی رہتی ہوں
الف اللہ ب بسم اللہ پڑھتی رہتی ہوں
صاحبِ کُن مجھ کو تو بس تیرا ہو کے رہنا ہے
عرض تیرے آگے مولا یہ ہی کرتی رہتی ہوں
دنیا داری کی یہ باتیں میں نے ایسے سمجھی ہیں
ولیوں کے ڈیروں پہ اکثر جا کے بیٹھی رہتی ہوں
جب سے اپنی مٹی میں نے مٹی ہوتے دیکھی ہے
تب سے سب کچھ دل پہ اپنے میں تو سہتی رہتی ہوں
تُو جو چاہے ویسا کر دے جیسا من میں تیرے ہو
ساری آسیں تجھ سے مولا سب سے کہتی رہتی ہوں
تذکرہ ہو آبِ زم کا یا فراتِ آب کا
پانی بن کے آنکھ سے پھر میں تو بہتی رہتی ہوں
دلشاد نسیم













