ریڈیو پاکستان کی مقبول براڈکاسٹر، شاعرہ اور کنٹرولر کوثر ثمرین نے ریڈیو پاکستان ملتان کی پہلی خاتون اسٹیشن ڈائریکٹر کی ذمیداریاں سنبھال لی ہیں اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس نشرگاہ کے نام کو اپنے پیش رو بڑے ناموں کی طرح روشن رکھیں گی
اس سے قبل وہ صدر دفتر میں کنٹرولر سی پی یو کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ کوثر ثمرین ریڈیو سکردو پر بھی پہلی خاتون اسٹیشن ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور متعدد مقبول پروگراموں کی پیشکار رہی ہیں
کوثر ثمرین نے بہاؤ الدین ذکریا یو نیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا اور انیس سو ستاسی میں ریڈیو پاکستان سے پروڈیوسر کے طور پر منسلک ہوئیں اور ابتدائی تربیت ریڈیو کی اکیڈمی اسلام آباد سے مکمل کی
ملتان ریڈیو سے انکی طویل وابستگی ہے اور یہیں سے انہوں نے بچوں کے پروگرام سے اپنی نشریاتی ابتدا کی تھی اور اب یہیں اس نشرگاہ کی سربراہ کے طور پر متعین ہوئی ہیں
کوثر ثمرین معروف شاعرہ بھی ہیں اور انکا ایک مجموعہ کلام بھی شائع ہو چکا ہے
کوثر ثمرین سے قبل آصف کھیتران ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جو اب یہیں ڈپٹی کنٹرولر کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہیں گے
ادبی، تعلیمی،دینی اور سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کوثر ثمرین ملتان ریڈیو پر پروگراموں کے گراف کو مزید بہتر کریں گی،
مختلف حلقوں نے انکو اس تعیناتی پرمبارکباد دی ہے
عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ اور مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی نے کوثر ثمرین کو اس تعیناتی پر مبارک دی ہے اور کامیابی کی دعا کی ہے














Yes. I know her. In 1987, when I was invited by Multan Arts Council at Multan for Solo Live Concert. She announced the concert. She spoke well. Later, she came to my office at Lahore and I gave her some important tips to write an applcation for a post of Producer. Regards.