سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم پی آئی اے کی پرواز سے لندن روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی والدہ پی کے 757 سے لندن روانہ ہوئیں، نوازشریف کی بہن کوثر اور بہنوئی یوسف عزیز بھی روانہ ہوئے۔

اس سے قبل ترجمان مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی والدہ کے لندن روانہ ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضعیف اور بیمار ماں اپنے بیٹے کے علاج کے لئے لندن روانہ ہورہی ہیں، والدہ نے نوازشریف کے علاج کے موقع پر موجود ہونےکی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیگم شمیم کی لندن روانگی نوازشریف کو دل کی تکلیف کے تناظر میں ہے، 90 برس کی عمر کے باعث نوازشریف کی والدہ کو کہا گیا لندن کے لیے سفر مشکل ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے قوم سے قائد نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY