پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس نہج پر کیوں پہنچی کہ انتخابی نشان پر سوالات ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں تحریک انصاف بنانے والوں میں شامل ہوں آج تسلیم کیا گیا، پی ٹی آئی کے بنیادی آئین کے لکھنے والوں میں شامل ہوں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف ایک بہت بڑے مقصد کے لیے بنائی تھی، تحریک انصاف کو ورکرز کی پارٹی بنانا تھا، آج قبضہ گروپ نے پارٹی پر قبضہ کیا ہے، تحریک انصاف کو ایک جمہوری ادارہ بنانا تھا۔












