برطانیہ کا کئی مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

0
1194

برطانیہ نے کئی مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے اپنی ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے اعلان کردہ ویزا فری انٹری کی سہولت سے خلیجی تعاون تنظیم اور اردن کے شہری مستفید ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئی برطانوی ویزا پالیسی کا اطلاق 22 فروری 2024ء سے ہوگا، 10 پاؤنڈ کی فیس پر جاری کیا جانیوالا ٹریول پرمٹ 2 سال کیلئے کارآمد ہوگا۔

مزید تفصیلات جانیے : برطانیہ نے ویزا فیس میں اضافہ کردیا، اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2022ء میں خلیجی ممالک سے برطانیہ آنیوالے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے تقریباً 2 ارب پاؤنڈ خرچ کئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY