جی میل میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

0
1177

اب گوگل نے جی میل میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو ان باکس میں بہت زیادہ ای میلز ہونے پر مخصوص ای میلز کو تلاش کرنا آسان بنادے گا۔

اس فیچر کو سرچ چپس کا نام دیا گیا ہے جو مطلوبہ نتائج کا دائرہ محدود کردے گا۔

مثال کے طور پر آپ کسی فرد کے نام کو سرچ کرتے ہیں اور سرچ باکس کے نیچے ابھر آنے والے سرچ چپس پر کلک کرکے مخصوص ای میل کو تلاش کرسکتے ہیں۔

ویسے یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ جی میل پر کسی فرد کے نام سے سرچ کرنے پر سیکڑوں نتائج مل سکتے ہیں مگر سرچ چپس کی مدد سے یہ دائرہ محدود ہوسکتا ہے جس کے لیے مختلف چوائسز کے آپشن مددگار ثابت ہوں گے۔

آپ مخصوص اوقات میں ملنے والی ای میلز کو بھی تلاش کرسکتے ہیں جبکہ چیٹس اور کیلنڈر انٹریز کے ذریعے بھی نتائج کو فلٹر کرسکتے ہیں۔

ویسے تو جی میل میں اس وقت بھی مینوئلی فلٹرز ٹائپ کرسکتے ہیں جیسے  یا ای میل ایڈریس مگر اس سے کچھ زیادہ مدد نہیں ملتی جبکہ بیشتر افراد کو تو اس کا علم ہی نہیں۔

یہ فیچر پہلے جی سیوٹ صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس کے بعد جی میل صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY