امریکی وزیردفاع جیمز میٹِس جمعرات کے روز گوانتانامو بے کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ میٹِس اس جزیرے پر واقع فوجی اڈے کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وہ متنازعہ حراستی مرکز نہیں جائیں گے۔ پینٹاگون کے مطابق اس دورے کے دوران میٹِس گوانتاناموبے میں تعینات فوجیوں سے ملاقات میں انہیں ملک کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ گوانتانامو میں قائم متنازعہ حراستی مرکز امریکا میں گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد قائم کیا گیا، جہاں اب بھی متعدد قیدی موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY