سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور چودھری نثار علی خان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیرِ داخلہ کے ساتھ ن لیگ کے تعلقات بگڑنے کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ چودھری نثار علی خان کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا، کاش ایسا نہ ہوتا۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ایٹمی پاکستان کا خالق، جدید پاکستان کا معمار نواز شریف نااہل، باقی سب اہل ہیں۔ عدالتوں سے سیاستدانوں کی نااہلی کی حمایت نہیں کرتے۔شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ہو گا۔

تاہم کچھ دیر بعد خواجہ سعد رفیق کی جانب سے چودھری نثار علی خان کے بارے میں ٹویٹ ہٹا دیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY