امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے پانچ ہزار امريکی فوجيوں کے انخلاء کا منصوبہ بنا رہے ہيں۔ يہ خبر ايک اعلی امريکی اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتائی ہے۔ اس اہلکار کے مطابق اس بارے ميں فيصلہ کر ليا گيا ہے اور بس احکامات جاری کيے جانے کی دير ہے۔ انخلاء کا عمل آئندہ چند ہفتوں ميں شروع ہو سکتا ہے۔ افغانستان ميں اس وقت مجموعی طور پر چودہ ہزار امريک فوجی تعينات ہيں۔ ايک روز قبل ہی ٹرمپ شام سے امريکی افواج کے انخلاء کا اعلان بھی کر چکے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY