اسرائیلی صدر رووَین رِولین نے یہودی بستیوں کے تعمیر کی مخالفت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کو ’امن پر ایک وار‘ سے تعبیر کیا ہے۔ رولین کے بقول اس قرارداد سے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے رد عمل میں اسرائیل نے اپنے سفارتی تعلقات کو محدود کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ اُن دس ممالک کا، جنہوں نے اس قرارداد کی حمایت کی ہے، روز گار کا کوٹہ بھی کم کر دیا گیا ہے۔ ابھی جمعے کے روز سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY