متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے مزید 144 پاکستانی ابوظبی ایئرپورٹ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 8290 سے وطن واپس پہنچ گئے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترنے والی اس پرواز کے تمام مسافروں کی کورونا وائرس کے سلسلے میں اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔
ہوٹل کے اخراجات برداشت نہ کر پانے والے مسافروں کو نادرن بائی پاس پر سرکاری قرنطینہ سینٹر بھیجا گیا ہے۔












