امریکی صدر بارک اوباما نے جاپان کے وزیراعظم شن زوایبے نے پرل ہاربر کا دورہ کیا اور دوسری جنگ عظیم میں مرنیوالوں کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔

7 دسمبر 1941ءکو جاپان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا،پرل ہاربر پرجاپانی حملےسے 2400امریکی ہلاک ہوگئے، جس کے بعد امریکا دوسری جنگ عظم میں شامل ہو ا۔

جاپانی وزیراعظم نے پرل ہاربر جنگ کےمتاثرین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ہمیں ایسی ہولناک جنگی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں، ضرورت ہے کہ دنیا صبر و تحمل کے جذبے سے کام لے۔

جاپانی وزیراعظم نے امریکا اور جاپان کے درمیان اتحاد کو مستقبل کے لیے ’امید کا اتحاد‘ قرار دیا۔ ان کا کہناتھاکہ جاپان کے لوگوں نے اس کا عزم کیا ہے کہ جنگ کی ہولناکی کو دہرانے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

امریکی صدر نے پرل ہاربر میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جاپانی وزیراعظم کا خیر مقدم دوستی کے جذبے کے تحت کیا۔

صدر اوباما امریکا کے پہلے صدر تھے جنہوں نے جاپان کے شہر ہیروشیما کا دورہ کیا تھا، جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے ایٹم بم گرایا تھ

SHARE

LEAVE A REPLY