عورت مارچ اسلام آباد کی منتظمین نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات غیر اسلامی اور غیر آئینی نہیں ہیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں عورت مارچ انتظامیہ نے کہا کہ ہم پدر شاہی نظام کے خلاف ہیں، عورت کی جان خطرے میں ہے۔
انتظامیہ عورت مارچ اسلام آباد نے مطالبہ کیا کہ ریاست ملک میں عورت ایمرجنسی ڈکلیئر کریں۔
مارچ کے منتظمین نے عورت مارچ کو غیر آئینی، غیر اسلامی کہنے اور ڈرانے دھمکانے کے عمل کو مسترد کردیا۔












