کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک کے تمام ایئرپورٹس پربیرون ملک آنے والی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کے بغیر جہاز اترنے نہیں دیا جارہا۔

سول ایوی ایشن اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ مکمل فارم دیکھنے کے بعد ایئرپورٹ پر داخل ہونے دے گا۔

کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے وزارتِ ہوا بازی اورسول ایوی ایشن حکام کے فیصلے پر ملک کے تمام ایئر پورٹس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

بیرونِ ملک سے آنے والی تمام پروازوں سے جب تک طیارے کا کپتان تمام مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھرے ہونے کی تصدیق نہیں کرتا، مسافروں کو طیارے سے باہر بھی نہیں آنے دیا جا رہا۔

سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف کا عملہ جہاز کے دروازے پر مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم چیک کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق مسافروں کی جانب سے فارم مکمل کرنے تک جہاز سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم نےکراچی ایئر پورٹ کا دورہ کیا اور ایئر پورٹ پر کورونا وائرس کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر پالیتھا گنارتنے کی سربراہی میں 6 رکنی ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے مسافروں کی اسکریننگ کا جائزہ لیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY