وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر جلد قوم سے خطاب کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور جلد صورتحال پر قوم سے خطاب کروں گا۔’

انہوں نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، احتیاط کی ضرورت ہے، گھبراہٹ کی نہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ ہیں اور نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY