پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں جاری مظاہروں کے دوران 30 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور 5 سال کی نااہلی کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد انہیں لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنان کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جسے کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔












