کرونا وائرس کی قسم ‘ڈیلٹا’ سے برطانوی حکام پریشان

0
757

برطانیہ کے وزیر صحت، میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ’ الفا’ ویرینٹ کے مقابلے میں بھارت میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی قسم ‘ڈیلٹا’ 40 فی صد زیادہ تیزی سے پھیلتی ہو۔

اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ملک میں سب سے زیادہ منتقل ہونے والا ویرینٹ ثابت ہو چکا ہے جس نے الفا ویرینٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی تشخیص پہلی بار برطانوی کاؤنٹی کینٹ میں ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ 21 جون تک لاک ڈاؤن اٹھائے جانے کی حکمت عملی کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہو۔

ہینکاک نے کہا کہ برطانوی شہریوں کو ویکسین لگوانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی جائیں تو یہ ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہوں گی۔

امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے کرونا ریسورس سینٹر کے مطابق اب تک برطانیہ کی 40 فی صد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔

سینٹر کے مطابق جب سے برطانیہ میں ویکسین کی مہم شروع ہوئی ہے، کرونا کیسز میں حیران کن طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY