پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد دو ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

کورونا وائرس سے مردان اور پشاور میں مرنے والوں کی عمریں اور 50 اور 36 سال ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے صوبے میں 2 اموات کی تصدیق کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گہرے دکھ کے ساتھ پاکستان میں کورونا سے پہلی موت کی تصدیق کررہا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY