سید حسین شہید سرور کا لیاقت مغل ایڈوکیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ

0
787

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز سابق صدر بارایسوسی ایشن کوٹلی لیاقت حسین مغل ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں میزبان اور مہمان کے ساتھ متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خاص طور پر گذشتہ سال اگست سے جاری بھارتی فوج کے محاصرے اور کشمیریوں کے دیگرمصائب و مشکلات پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں بڑھتی ہوئی کرونا وائرس کی وباء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جو شخصیات موجود تھیں، ان میں راجہ زبیر اقبال کیانی صدر مسلم لیگ برطانیہ، پروفیسر مسعود اخترہزاروی، راجہ شفیق پلالوی ایڈوائز پی ایم اے کے، شبیر حسین ملک، راجہ عبدالمجید جنجوعہ، شریف چوھدری، انوار ملک، توصیف کیانی، سلیم راجہ، شکیل احمد خان اور شاہد حسین سید قابل ذکر ہیں۔

تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی لیاقت حسین مغل کا خطاب قابل توجہ رہا۔ اختتام پر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے موجودہ تناظر میں دعاکی۔ دیگر شرکاء نے بھی کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام بنی نوع انسان کے مابین اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہارکیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY