وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی عمدہ دیکھ بھال پر پنجاب بلوچستان کو ایک ارب کی امداد دے گا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے 96 مریض ہیں، جبکہ تفتان سے ساڑھے 12 سو زائرین ملتان پہنچ چکے ہیں۔ ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک ہزار بستر پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتان میں بہترین سہولتوں کے لیے بلوچستان حکومت کو ایک ارب روپے بھی دیں گے۔
ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے 96 مریض ہوچکے ہیں۔ کورنا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے آٹھ ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار بستر پر اسپتال قائم کررہے ہیں جبکہ ایک ارب روپے کے ضروری ادویات حفاظتی سامان اور آلات خریدے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈیلی ویجیز ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کریں گے، جبکہ مارکیٹوں کے مالی نقصان اور ضروری سہولیات کے لیے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی قائم کردی ہے ۔












