Published on: 31 Oct 2016
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیوکے پارک میں ہزاروں چیری پھولوں سے لدے درختوں نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے باعث چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر سے لوگ محروم ہو گئے ہیں کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔
اس کے باوجود جتنے بھی لوگ ان درختوں کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں وہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جسے دیکھ کر دنیا بھر کے صارفین محظوظ ہو رہے ہیں۔













