کراچی، کھانے کی ہوم ڈیلیوری اور پارسل پر بھی پابندی عائد

0
1106

کمشنر کراچی نے سندھ میں 15 روز کے لاک ڈاؤن کے حوالے سے شہر میں کھانے کی ہوم ڈیلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کردی، جبکہ دکاندار وں کو سندھ حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خرد و نوش فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے 15 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد کمشنر کراچی کی جانب سے بھی کچھ اہم اقدامات سامنے آئے ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ شہر میں بسیں، آن لائن ٹیکسی سروسز، بس سروس اور رکشے وغیرہ کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف خریدنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں پیٹرول پمپس پر کسی گاڑی میں 10 لیٹر سے زیادہ پیٹرول نہیں ڈالا جائے گا۔

کمشنر کراچی کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران فارم ہاوسز اور گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی، کھانے کی ہوم ڈلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کی گئی ہے اور تمام ریسٹورنٹس کےکچن بھی بند رہیں گے۔

افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ کریانہ اسٹورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ انہیں حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خرد و نوش فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY