کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس نہیں پھیلے گا، وزیر اعظم

0
745

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لمبی جنگ لڑنی ہے اور کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہ پاکستان میں نہیں پھیلے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مخیر حضرات کی جانب سے حکومت کے فنڈ میں امداد جمع کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں تو سب ہی اچھے مسلمان ہوتے ہیں لیکن جب دباؤ پڑتا ہے تو انسان کا اصل پتہ چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک اس آفت اور وبا سے پریشان ہیں، وہ ملک جن کے پاس ہم سے کہیں زیادہ وسائل تھے، کہیں مضبوط ادارے ہیں، وہ صرف اپنے نظام صحت پر اتنا خرچ کرتے ہیں جتنا ہم پورے سال میں اپنے عوام پر خرچ نہیں کرتے جبکہ وہ بھی اس وقت شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘امریکا 2 ہزار ارب ڈالر خرچ کرتا ہے اور ہم نے 8 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہاں سسٹم بریک ڈاؤن ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑا امتحان ہے اور انشا اللہ جب قوم اس چیلنج سے نکلے گی تو ایک مختلف قوم ہو گی اور یہ وہی بنے گی جس کی وجہ سے یہ قوم بنی تھی اور پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY