عامر خان کے الزامات پر ایم کیو ایم پاکستان کے بابرغوری کا کہنا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے کے بجائے عدالتوں میں جائیں۔ ایم کیو ایم لندن نے بھی لندن رابطہ کمیٹی پر لگائے گئے عامرخان کے الزامات کی مذمت کردی ہے۔

ایک بیان میں بابر غوری کا کہنا تھا کہ عامر خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان جھوٹ کی سیاست سے باز رہے۔ بابرغوری نے کہا کہ کراچی کے عوام پہلے ہی موجودہ صورت حال سے پریشان ہیں۔ وہ کراچی کے عوام کی خاطر خاموش ہیں۔

ادھر ترجمان ایم کیوایم لندن کا کہنا ہے کہ یہ عامر خان ہی تھے، جنہوں نے حقیقی بنائی تھی۔ اگر عامر خان حقیقی نہ بناتے تو ہزاروں کارکن نہ مرتے۔

عامرخان آج بھی 1992والا کردار دہرا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عامرخان پی آئی بی میں بیٹھ کر تحریک کے کارکنوں کو ورغلا رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY