ڈاکٹر نگہت نسیم تمہیں‌کینسر ہے ! قسط نمبر 23

1
1726

میری حیرت کی انتہا نہ رہی ۔۔۔

جب ریسپشنسٹ نے ڈاکٹر مائیکل برلنگ کی فیس چارج نہیں کی ۔۔۔ اور انہوں نے کہہ دیا تھا کہ آپریشن کی گیپ فیس بھی چارج نہیں کریں گے ۔ گھر سے نکلتے وقت جب میں نے ان کے بارے میں جاننے کے لئے گوگل کیا ان کے بارے میں لکھا تھا ۔۔یقیننا وہ انتہائی غیر معمولی سرجن تھے ۔۔ جو میرے سامنے ایسی اپنایت اور ملنساری سے بات کر رہے تھے جیسے مجھے سو سال سے جانتے ہوں۔

Dr Michael Burling
Gynaecological Cancer Surgeon

Dr Michael Burling is a surgeon at Westmead Public Hospital, Westmead Private Hospital, and Norwest Private Hospital. He specialises in the assessment, management and treatment of all gynaecological conditions. This includes pre-cancers and cancers of the ovary, uterus, cervix, vulva, and vagina۔

Michael provides evidence-based treatment options and supports his patients through their journey from diagnosis and surgery, to post-surgical treatment and follow-up. He is a strong advocate for the patient-focused multidisciplinary model of care.

Michael speaks fluent English and Tongan and has worked extensively across Australia, New Zealand and Tonga.

یہ ٹھیک تھا کہ میرے پاس ایچ سی ایف

(HCF)

کی ٹاپ پرایئویٹ انشورنس تھی لیکن اس میں بھی گیپ دینا پڑتا ہے یعنی انشورنس کمپنی آپریشن کے مکمل چارجز کوور نہیں کرتی ۔ اور گیپ میں فیس ہزاروں میں دینی پڑتی ہے ۔ مجھے بچوں نے کہا تھا امی ہمارے پاس بہت پیسے ہیں ۔۔ آپ نے سوچنا نہیں ہے کہ یہ کیسے ہوگا ۔۔ میری آنکھیں خوشی سے جھلملا گئی تھیں ۔۔ میرے پاس پیسوں کی کبھی کمی نہ ہوئی تھی ۔۔میں کم میں بھی اتنا ہی خوش رہتی جتنی آج بہت زیادہ ہونے پر تھی ۔۔۔ لیکن بچوں کا کہنا ایسے لگا تھا جیسے سرد حیات میں حرارت سی بھر جائے ۔

میں ڈاکٹر رابعہ شیخ کی بھی احسان مند تھی ، جس نے مجھ سے کنسلٹیشین تو چھوڑیں بایئوپسی اور پولی پیکٹمی کی گیپ فیس جوہزاروں میں ہوتی ہے ۔۔نہیں لی تھی ۔ وہ اپنی نرسوں کے گھر والوں کے علاج بھی ایسے ہی کیا کرتی تھی ۔۔جس کی میں خود گواہ تھی ۔۔۔ ڈاکٹر رابعہ شیخ ہمارے پاکستان کی پرائڈ فخر تھی ۔۔ میرے دل میں اس کے لئے بے انتہا عزت اس وقت سے تھی جب اس نے میری بیٹی آمنہ کی

Ovaey Cyst

کا آپریشن ایسے کیا جیسے اس کی اپنی بیٹی ہو ۔۔ اس وقت بھی اس نے مجھ سے کوئی فیس چارج نہیں کی تھی ۔۔ اور اب تو مجھے اس سے محبت ہو چکی تھی ۔۔ اس نے میری خاطر اپنی آپریشن لسٹ جس سے وہ ہزاروں ڈالرز کما سکتی تھی وہ چھوڑ کر میری تسلی بننے کا فیصلہ لیا تھا ۔۔۔ وہ بھی بلا مفاد ۔۔۔میں سوچ رہی تھی میری کوئی نیکی میرے مالک نے ضرور قبول کر لی ہو گی جو مجھے ایسے مسیحا عطا فرمائے ۔

Dr Rabia Shaikh
MBBS MRMed FRANZCOG CREI
Kind, supportive and caring
Specialities:
Advanced Laparoscopy / Endometriosis / Fertility & IVF / Gynaecology / Laparoscopic Surgery / Male Infertility / Obstetrics
Dr Shaikh is kind and highly regarded with her approach to patients and fertility treatment.

اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات تھی کہ انیستھیزیا کے ڈاکٹر نصرت ذہان نے مجھ سے سو ڈالر گیپ فیس میں چارج کیئے تھے جو انہوں نے آپریشن کے فورا بعد واپس کر دیئے کہ آپریشن کی قسم اور کیفیت بدل گئی تھی ۔۔ اففف ایسا کہاں ہوا تھا پہلے جو مجھے یاد رہتا کہ ایسے بھی ہو سکتا ہے ۔

کراچی سے آکر سڈنی میں سکونت اختیار کرنے والی ڈاکٹر مدحت سید میری فیملی فیزیشن ہے ۔ جس نے مجھ سے ، میری فیملی کے کسی فرد سے کبھی فیس نہیں لی تھی ۔۔۔ مدحت اور میں نے ایک ساتھ آسٹریلیا میں ایم بی بی ایس کیا تھا ۔۔ ہم نے کئی امتحانوں کی تیاری بھی ایک ساتھ کی تھی ۔۔ اسے جرنل پریکٹشنر جی پی بننا تھا اور مجھے سائیکاٹرسٹ ۔۔ پر میں ایڈکشن فزیشن بن گئی ۔۔ لیکن وہ جانتی ہے کہ میں نے اپنی دوستی کو ڈاکڑ مریض کے درمیان نہیں آنے دیا تھا ۔ اس کی سرجری میں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار مریض کی طرح کرتی تھی ۔۔ جب تک وہ میری معالج رہتی میں ہمہ تن گوش رہتی ۔۔ اور ایک اچھے مریض کی طرح جوکہتی وہی کرتی ۔۔ ہاں جب ہم دوست کی طرح باتیں کرتے تو دل کی محفل آباد ہو جاتی ۔ مدحت کے ہونے سے مجھے تسلی تھی کہ میرے بعد میرے بچوں ۔۔میرے دوستوں کو ۔۔ میرے مریضوں کو وہ ہر بیماری میں سنبھال لے گی ۔۔

Dr. Midhat Syed
MBBS, AMC,FRACGP, Dip Child Health
Her special interests are antenatal care, minor surgical procedures, cosmetic injectables, fillers and toxins for anti wrinkle treatments.

مفادات اور روپے پیسے کی اس دنیا میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں ڈاکٹر اور سرجن بعض اوقات فی گھنٹہ بھی اپنی فیس وصول کرتے ہیں وہاں خدائے کائنات اور خالق محبت نے ایسے ڈاکٹر بھی رکھے ہیں جنکے عمل کی بنیاد پر شاید ڈاکٹر کے لیئے مسیحا کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ زر کی لالچ سے مُبرا ایسے ہی معالجین کے ہاتھ میں اللہ پاک نے خاص شفا رکھی ہوتی ہے اور اکثر تو انکی گفتگو میں بھی شفا کا عُنصر شامل ہوتا ہے۔ یہ تو ایک مجھ فرد کا تجربہ ہے جسے اللہ کریم نے دنیا کی ہر نعمت دی ہے لیکن وہ لوگ جو مساوات سے عاری اس دنیا میں بہت کم میں گزارا کرتے ہیں انکی مدد کے لیئے ایسے ڈاکٹر علاج کے علاوہ کیاکیا کرتے ہیں کسی وقت آپکو تفصیل سے بتاوں گی۔

میں نے سب معالجین سے اصرار کیا تھا کہ اپنی مہربانیوں اور تسلیوں کا مجھے چارج کریں ۔۔لیکن میرے اصرار پر سب نے جواب میں یہی کہا ۔۔ ایسا ممکن ہی نہیں ۔۔۔ تم ہماری ہم پیشہ ہو ۔۔ ڈاکٹر ہو ۔۔ کولیگ ہو ۔۔ ایسا کیسے ممکن ہے کہ تم سے فیس لیں ۔۔ تمہیں چارج کریں ۔۔

میرے مسیحا صفت ڈاکٹرز کے لئے میں دعا گزار تھی اللہ پاک ان کے ہاتھوں میں ہر مریض کے لیئے مکمل شفا رکھ دے ۔۔ ان کی محبتیں اور دلدارایاں رب قبول فرمائے ۔۔ کاش میں بھی ایساکچھ اپنے مریضوں کے لئے کر سکوں ۔۔ مسیحا صفت ہو سکوں ۔۔

شکرانے کے نفل پڑھتے ہوئے میں بے اختیار رو رہی تھی ۔۔
اس لیے نہیں کہ مجھے کینسر ہے ۔۔
یا ۔۔ میرا آپریشن ہونے جا رہا تھا۔۔ یا میں ڈر رہی تھی کہ پُل کے اس پار کیا تھا ؟
خدا گواہ ہے میں تیار تھی ۔۔ مجھے مرنے کا ڈر نہیں تھا ۔۔
یہ تو شکرگزار تھی کہ میرے پاس خدا پاک نے مجھے مہلت کی نوید دی ہے ۔۔تا کہ میں غیر جانبداری سے اپنامحاسبہ کر سکوں ۔

میں ڈاکٹر تھی ۔۔ کہ مسیحا ۔۔۔ مجھے یہ جاننا تھا ۔۔ پر ۔۔۔ جاننے میں خود احتسابی مجھے پھر وہیں لے آئی جب میں اچھی انسان ۔۔ اچھی دوست ۔۔اچھی ساتھی ۔۔ اچھی ڈاکٹر نہ بن پائی تھی ۔۔ مجھے اس جہاں سے جانے سے پہلے ان سب سے معافی مانگنی تھی ۔

میرے جنت مکانی ابا جی نے میری میڈیکل کی ڈگری اپنے ہاتھ میں لے کر مجھے واپس دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹی دنیا میں بہت ڈاکٹرز ہیں لیکن اچھے ڈاکٹر بہت ہی کم ہیں ۔۔ تم صرف اچھی ڈاکٹر بننا ۔ افف ابا جی نے جو پوچھ لیا کہ تم دنیا میں کیا تھیں ؟
بہت سارے ڈاکٹروں میں نام تھا یا اچھی ڈاکٹر تھیں ۔۔ میرے آنسو گر رہے تھے ۔۔ جواب جو نہیں مل رہا تھا۔

حدیث پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ شفا منجاب اللہ ہوتی ہے ۔۔دعا مانگا کرو کہ تمہارے مسیحا کے ہاتھ میں تمہارے لیئے شفا ہو ۔۔۔ سوچ رہی ہوں کیا کسی نے میرے لئے دعا کی ہو گی کہ میرے ہاتھ میں ان کے لئے شفا ہو ۔۔ کیا اللہ پاک نے کبھی کسی کے لئے شفا میرے ہاتھ سے پہنچائی ہو گی ۔۔ کوئی خبر دے مالک ۔۔کوئی تو بتائے ۔

میرا رونا بلکل الگ سا تھا ۔۔۔ مجھے اپنا خالی ہاتھ دنیا سے جانا ستا رہا تھا ۔ ۔۔ یہ بات کوئی نہیں جان سکتا تھا اور مجھے سمجھانا بھی نہیں تھا کہ یہ میرا اور میرے رب کا معاملہ تھا۔ اس لمحے میں اور خدائے محبت تنہا ایک دوسرے کے سامنے تھے۔

فون پر ڈاکٹر رابعہ شیخ کا میسج آیا ہوا تھا کہ اس نے میرے آپریشن کے لئے اپنی لسٹ کینسل کر دی ہے ۔۔ نیچے لکھا تھا
Be Brave My Friend
تھینکس ڈئیر ۔۔ میں صرف اتنا ہی لکھ سکی ۔۔۔ پھر شکرگزاری کے آنسوؤں سے لفظ دھندلا گئے تھے ۔

میرے پاس چار دن یعنی چھیانوے گھنٹے یعنی پانچ ہزار سات سو ساٹھ منٹ یعنی تین لاکھ پنتالیس ہزار چھ سو سیکنڈ بچے تھے ۔۔۔ اور کام جیسے چارجنموں کے باقی تھے !

عزت خدا نے لکھی ہے انکی جبین پر
قربان حُسنِ باطنی ہر اک حسین پر
نگہت چُنیدہ لوگ ہیں ربِ رحیم کے
انعام میرے رب کا یہ چہرے زمین پر
ڈاکٹر نگہت نسیم

The Lord bestows honor on the ones,
Who are meticulously beautiful inside out,
Each one of them is the Lord’s chosen soul,
I’m heartily grateful to every one of them,
They are the radiant stars on this earth.

English translation by Tanveer Rouf

جاری ہے
ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

1 COMMENT

  1. نگہت آپی۔۔۔
    آپ ایک بہت اچھی بیٹی، بہن، بیوی، ماں، تو ہیں۔لیکن ایک درد مند اور حساس دوست بھی لیکن پروفیشن کے حوالے سبھی ایک آپ کا اخلاص کھلی کتاب کی طرح ہے ۔میں ہمیشہ آپ کو مدیحا صفت دوست لکھا، اور کہا، ،،،اپنی تحریرکے علاوہ وہ مشورے، ،اور تھراہی، جو آپ ایک دوست کی حیثیت سے دیترہیں ہیں خود مجھے، اور نہ جانے کتنے دوستوں کو، آپ کے ھوتے مجھے کبھی کسی سائکاٹرسٹ کی ضرورت نہیں پڑی، دوا کی تجویز سے لے کر ڈوز اوپر نیچے کرنے تک، ہمیشہ آپ نے ہیلپ کی، کیا کبھی آپ نے فیس لی ۔۔۔۔
    یہ سب عہ نیکیاں ہیں آپ کی وہ . گنت ہیں ۔صدقہ جاریہ ہیں۔اور پھراللہ تبارک تعالی تو ستر گنا زیادہ سے نوازتا ہے ۔اس نے آپ کے ہر معاملے کو آسان بنایا اور آگے بھی انشااللہ آسانیاں ہی فراہم ہوں گی۔کیونکہ بے شمار دلوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

LEAVE A REPLY