نواز شریف کی پی ٹی وی پر کوریج، اخراجات وصول کرنے کی ہدایت

0
45

سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات نے نااہلی کے بعد سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی پی ٹی وی پر کوریج کو اشتہارات قرار دے دیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کوریج کے اخراجات سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن سے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کے زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس میں وزارتِ اطلاعات نے پی ٹی وی پر نواز شریف اور مریم نواز کی کوریج کی رپورٹ پیش کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رپورٹ سے لگتا ہے پی ٹی وی پر زیادہ وقت نواز شریف اور مریم نواز کو ہی دیا گیا۔ مریم نواز اور نواز شریف نے پی ٹی وی کو برباد کیا، پی ٹی وی نے تقاریر نہیں بلکہ اشتہارات چلائے۔ ادھر پی ٹی وی کے پاس پینشنرز کو دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

فیصل جاوید نے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایت کی کہ پی ٹی وی پر نواز شریف اور مریم نواز کی کوریج کے اخراجات مریم اورنگزیب سے وصول کئے جائیں، وہاں سے جو پیسے آئیں گے، اس سے پی ٹی وی کے معاملات بہتر ہو جائیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY