واشنگٹن ڈی سی میں روزمرہ کے سامان کوپہنچانے کے لیے ربورٹس کا استعمال

0
799

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک سپر مارکیٹ میں روزمرہ کے سامان کو ڈیلیور کرنے کے لیے ربورٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر مارکیٹ روز مرہ کی اشیا لوگوں تک پہنچانے کے لیے گزشتہ دو ہفتوں سے ربورٹس کا استعمال کر رہی ہے۔ سپر مارکیٹ کی جانب سے دن بھر میں محدود قریبی مقامات پر 10 سے 15 ڈیلیوریز کی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے سپر مارکیٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے خوف سے بے شمار لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود سے روز مرہ سامان کی ڈیلیوریز کے بارے میں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سماجی دوری بھی رہتی ہے اور لوگوں کی ضروریات بھی پوری ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری جہاں تک ممکن ہو سکے وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور روبوٹ کے ذریعے اشیا منگوانے کو ترجیح دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY