نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نےکہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا طبی علاج کورونا وائرس کی وبا کے باعث ری شیڈول کیا جائے گا۔
ایک بیان میں سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج نے کہا کہ نواز شریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن، کورونری انٹروینشن ملتوی ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث سرکاری و نجلی اسپتالوں نے داخلوں کا عمل محدود کردیا ہے۔












