فرزانہ ناز شہید کتاب کی موت کی تحقیقات فیملی کی سب سے بڑی خواہش

0
455

سینئر وائس چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکِستان آصف نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ایک ادبی اور سماجی کارکُن ہونے کی حیثیت سے تمام ادبی برادری کیلئے اعلان کرتا ہوُں کہ اگر کوئی بھی شخص یا گرُوپ کِسی بھی ادیب کو ناجائز دھمکی دے گا یا اُس کے جان و مال کو نُقصان پہنچائے گا تو اُسے زاتی طور میرا اور میرے سماجی اور حفاظتی زرائع کا سامنا کرنا پڑے گا۔

asif nawaz

انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح کرتا چلوُں کہ ایک سیاسی جماعت کے نائب سربراہ ہونے کی حیثیت سے، میرے پاس اِن تمام معاملات سے نمٹنے کےلئے تمام انتظامات موجوُد ہیں۔

ادھر فرزانہ ناز تحریک کے فعال کارکن احمد رضا راجہ نے بتایا ہے کہ معروف شاعر جلیل عالی صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ “زندہ لوگ” کے اجلاس میں شہید َ کتاب فرزانہ ناز کی ہلاکت کے معاملہ پر بھی بات کی گئی ۔
فرزانہ ناز کی موت کی تحقیقات انکی فیملی کی سب سے بڑی خواہش ہے ، آئندہ احباب جہاں بھی فرزانہ ناز بارے کوئی قرارداد پاس کریں ، اس میں تحقیقات کے مطالبہ کو واضح کریں ، یہ خود برادرم اسماعیل بشیر کی گزارش ہے ، ادبی تنظیموں سے ۔ اس لئے انکی خواہش کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ کیونکہ انکے اس مطالبے سے ادبی حلقے میں شائد ہی کسی کو انکار یا اعتراض ہو ۔ سوائے کرپٹ ادبی مافیا کے ۔
زندہ لوگ کے تمام احباب نے لواحقین کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کر کے ہم سب کے حوصلے مذید بڑھا دیے ہیں

احمد رضا راجہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہید ِ کتاب احتجاجی تحریک اگلے دو چار دونوں میں ملک کے تین اہم بڑے شہروں کا رخ بھی کر سکتی ہے جہاں مظاہرے ہونگے

SHARE

LEAVE A REPLY