پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں رہائش گاہ کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

سکھر کے ڈپٹی کمشنر نے خورشید شاہ کے پی پی رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ کے ملازم کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر جراثیم کش اسپرے کر دیا گیا ہے۔

انہو ںنے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم کو اُن کے گھر میں قرنطینہ کر کے پورا علاقہ سیل کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY