میاں صاحب پارلیمنٹ کی طاقت پر بھروسہ کریں

0
107

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اپنی بقاء کیلئے ریلی نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، سپریم کورٹ نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے انکے پاس خود کو بچانے کا یہی طریقہ تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا میاں صاحب پارلیمنٹ کی طاقت پر بھروسہ کریں، نواز شریف کو بھٹو کا یہ فلسفہ سمجھ آ گیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جب کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں، جمہوریت نے نواز شریف کو تیسری مرتبہ موقع دیا اور وہ اسی شاخ پر بیٹھ کر اسے کاٹ رہے ہیں، عوام کی طاقت پر یقین اور مسائل ان کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوں گے۔

خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی ہی ملکی مسائل حل کر سکتی ہے، نواز شریف نے عوام کی رائے اور سوچ کو سمجھنے میں بہت دیر کر دی ہے، نااہلی پر عوام کے پاس جانے میں انہوں نے بہت دیرکر دی، ریلی میں خطرات تو ہوتے ہیں مگر سیاستدانوں کو عوام میں جانے کیلئے رسک تو لینا پڑتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ کوئی معاملات نہیں، وہ اپوزیشن میں ہیں اور ہم بھی، قطری خط نے میاں صاحب کو نقصان پہنچایا اگر بیگم کلثوم کو امیدوار بنایا گیا تو انتخاب جیت جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY