پاناما کیس میں شریف خاندان نے جے آئی ٹی میں اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔
ذرائع کے مطابق اضافی دستاویزات منی ٹریل کے ثبوت کے طور جمع کرائی گئی ہیں ۔
اضافی دستاویزات میں العزیزیہ اسٹیل کمپنی جدہ کا ایک چیک بھی شامل ہے جس کی مالیت 2 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزارسعودی ریال ہے ۔
سعودی ہولانڈی بینک کے چیک پر 22 مارچ 2005 کی تاریخ درج ہے ۔
دبئی میں الثانی خاندان سے بزنس پارٹنرشپ سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں۔












